ژوب کینٹ حملے میں ملوث دہشتگرد افغان شہری نکلے

ژوب کینٹ حملے میں ملوث دہشتگرد افغان شہری نکلے

اسلام آباد: بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے کینٹ میں گزشتہ ماہ ہونے والے دہشتگرد حملے میں ملوث شرپسند افغان شہری نکلے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ژوب کینٹ میں دہشتگردی میں ملوث افغان دہشتگردوں کی تصدیق ہوگئی۔ حملہ 12 جولائی کو ہوا تھا جس میں تین دہشتگرد ملوث تھے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ تینوں دہشتگردوں کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہوگئی، دہشتگردوں کا تعلق افغانستان کے صوبہ قندھار سے ہے۔

پاکستان نے افغان سفارتخانے کو شرپسندوں کی لاشیں وصول کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے دہشتگردی کیلیے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

دفتر خارجہ نے افغان شہریوں کی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔