’سندھ میں ایک مرتبہ پھر مردم شماری کی جائے‘

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں سندھ میں ایک مرتبہ پھر مردم شماری کی جائے چاہتےہیں مردم شماری سے متعلق ہمارے تحفظات دور کیےجائیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کو بھی مردم شماری پرتحفظات ہیں ہمارا مؤقف ہےکہ مردم شماری میں سندھ میں کم گنتی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی مردم شماری پر پہلے دن سے اعتراضات ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نےتحفظات پر مبنی خطوط بھی احسن اقبال کو لکھے ہیں مردم شماری پر وزیراعلیٰ سندھ نے پہلے بھی تحفظات کا اظہار کیا وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اجلاس میں کھل کر اپنا مؤقف رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرانے کے بیان پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا وزیراعظم نے جب بیان دیا تو پیپلزپارٹی سے مشاورت نہیں کی گئی تھی وزیراعظم نےذاتی حیثیت میں بیان دیا،اتحادیوں سے مشاورت کرنا ہو گی۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلایا گیا ہے جہاں مشاورت کی جائےگی پیپلزپارٹی چاہتی ہے الیکشن وقت پرہوں مزیدتاخیرنہ کی جائے نئی مردم شماری پرپہلےہی اعتراضات ہیں،قانونی پیچیدگیاں بھی ہیں نئی حلقہ بندیوں کیلئےآئینی ترمیم کی ضرورت ہوگی جبکہ یہ ممکن نہیں، مشاورت کے بعد ممکن ہے کوئی راستہ نکالا جا سکے۔