توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع بحال کرنے پر فیصلہ محفوظ

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع بحال کرنے پر فیصلہ محفوظ

توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حق دفاع بحال کرنے پر فیصلہ محفوظ کرل لیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کر دیا تھا جس کے خلاف سابق وزیر اعظم نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کل بروز جمعہ سنایا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے کہا ہے کہ آج حتمی دلائل سن کر فیصلہ کریں گے، وہ ہائی کورٹ کے آرڈر کا انتظار کر رہے ہیں۔

خواجہ حارثہ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کا دفاع کا بیان ہی نہیں دیکھا، کچھ دیکھے بغیر ہی جج صاحب نے کہا کہ گواہ متعلقہ نہیں۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں دیکھ لیتا ہوں ایک ڈویژن بینچ میں بھی سماعت کرنی ہے۔ اس پر پر خواجہ حارث بولے کہ فیصلہ ابھی سنایا جائے۔

تاہم عدالت نے فیصلہ محفوظ کر کے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔