اسلام آباد: وفاقی پولیس اور نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل طلب کر لیا۔
وفاقی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ترنول کے 2 مقدمات میں بلایا ہے۔ کراچی کمپنی اور کوہسار کے مقدمات میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی طلب کیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن چیئرمین پی ٹی آئی سےتفتیش کریں گے۔ وفاقی پولیس کی جانب سےطلبی کے سمن جاری کر دئیے گئے۔
نیب نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو کل طلب کیا ہے۔ زمان پارک اور بنی گالہ گھر کی ازسرنو تعمیر کے اخراجات اور رسیدیں بھی طلب کی گئی ہیں۔ القادرٹرسٹ کو فنڈز فراہم کرنے والوں کی بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
نیب کی جانب سے القادرٹرسٹ کے تمام ٹرسٹی کی بھی تفصیل مانگی گئی ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا سمن جاری کر دیا گیا ہے۔