پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ ہم ایسے حالات پیدا کرتے جس سے خود ہی جمہوریت کا گھلا گھونٹ دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ایم این اے علی موسیٰ گیلانی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اس منتخب ایوان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔
علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ ہم ایسے حالات پیدا کرتے جس سے خود ہی جمہوریت کا گھلا گھونٹ دیتے ہیں، ہم کبھی جمہوریت پر شب خون نہیں مارنے دیں گے، ہمیں جمہوریت کے دیے کو مزید روشن کرنا ہے، اس ملک کو نفرت کے نام پر جلا دیا گیا، شہدا کی یادگارکی بے حرمتی کی گئی۔
انکا کہنا تھا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے تو اس کیلئے ملکر کوشش کرنی ہے، جمہوریت کے تحت بلدیاتی نظام کو فوری بحال اور مضبوط کیا جائے، بلدیاتی نظام ہو تو عوام کے مسائل ان کے در پر حل ہونگے، یہاں تو ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کیلئے دوڑیں لگی ہوتی ہیں۔