کریتی سینون بھارتی فلم انڈسٹری کی ٹاپ خواتین اسٹارز میں سے ایک ہیں، انھوں نے پچھلے کئی سالوں کے دوران متعدد فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے سے شائقین کے دل مول لیے ہیں۔
آدی پروش کی ادکارہ پر کئی مواقع پر فلرز، بوٹوکس اور ٹیٹو آئی بروز کا استعمال کرتے ہوئے چہرے کو تبدیلی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، تاہم اداکارہ ان تمام منفی باتوں کی کوئی پرواہ نہیں کرتیں۔
انھوں نے اپنی تازہ ترین پوسٹ میں خود کو ٹرول کرنے والوں پر ایک طرح سے طنز کرتے ہوئے اپنا ردعمل دیا ہے، حال ہی میں پوسٹ کی گئی تصویر میں وہ ساحل سمندر پر دھوپ میں کافی دلکش نظر آرہی ہیں۔
انھوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’پانی، سورج اور بیچ یہ سب مل کر خوشی کا احساس دلاتے ہیں، اور یہ صبح اتنی طوفانی بھی نہیں ہے۔‘‘
واضح رہے کہ کریتی سینون کو مداحوں کی بڑی تعداد پسند کرتی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فالو بھی کرتی ہے، اپنی 2021 کی بلاک بسٹر ریلیز ’میمی‘ میں انھوں نے کافی چیلنجنگ کردار ادا کیا تھا جسے نہ صرف شائقین بلکہ ناقدین کی جانب سے بھی کافی سراہا گیا تھا،
تاہم بدقسمتی سے اداکارہ کی پچھلی دو فلمیں باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکیں، ان کی تازہ ترین ناکامی فلم شہزادہ کی صورت میں سامنے آئی ہے۔