سعودی عرب کے 93 ویں یوم الوطنی کا لوگو جاری، خاص بات کیا ہے؟

سعودی شہزادی

سعودی عرب کے 93 ویں یوم الوطنی کا لوگو جاری کر دیا گیا ہے جس پر کی خاص بات اس پر درج عربی تحریر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے 93 ویں یوم الوطنی کے موقع پر سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے خوبصورت لوگو جاری کیا ہے جس پر عربی زبان کے الفاظ ’’نحلم ونحقق‘‘ درج ہے۔ اس کا اردو میں مطلب ہے ککہ ہم خواب دیکھتے ہیں اور اس کو حقیقت بناتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا لوگو 23 ستمبر کو منعقد ہونے والی یوم الوطنی کی تمام تقریبات میں استعمال ہوگا اور انٹر ٹینمنٹ اتھارٹی نے تمام حکومتی اور نجی اداروں کو یوم الوطنی کے موقع پر نیا لوگو استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا کہ نئے لوگو میں ہمارے خوابوں اور ان کو حقیقت کا روپ دینے کی یاد دہانی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’لوگو سعودی عرب کے نقشے کے مطابق بنایا گیا ہے جبکہ اس کا رنگ سعودی پرچم کے مطابق ہے‘۔