مہنگی بجلی اور بڑھتی پیداواری لاگت نے ٹیکسٹائل ایکسپوٹرز کی کمر توڑ دی

پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں 12 ماہ کی کمی کے بعد اضافہ

اسلام آباد: ملک میں مہنگی بجلی اور بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت نے ٹیکسٹائل ایکسپوٹرز کی کمر توڑ دی ہے۔ رواں سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 7 ماہ کے دوران 2 ارب 39 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ کمی ہوئی۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے مطابق 2023 کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 21 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی۔

اپٹما کے مطابق سال سال 2022 کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 11 رب 48 کروڑ ڈالر تھی تاہم 2023 کے پہلے 7 ماہ میں برآمدات 21 فیصد کمی سے 9 ارب 9 کروڑ ڈالر رہی۔

برآمدات میں مسلسل 7 ماہ کمی کا سلسلہ برقرار رہا اور جون 2023 کے مقابلے جولائی میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 11 فیصد کمی ہوئی۔