موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا

شہریوں کے لیے موٹرسائیکل خریدنا مزید مشکل ہو گیا۔ موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

ہنڈا موٹرسائیکل کےمختلف ماڈلز کی قیمت میں 3 سے 5 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ ہنڈا موٹرسائیکلوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اگست سے ہو گا۔

سی ڈی 70 کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے ہو گئی۔ 70 ڈریم 3 ہزار روپے مہنگی ہو کر 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی۔

پرائڈر موٹرسائیکل کی قیمت میں 5 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 900 روپے ہو گئی۔

سی جی 125 کی نئی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 900 روپے جب کہ ہنڈا سی بی 125 ایف کی نئی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 900 روپے اور سی بی 150 ایف کی نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی۔