4 سالوں میں کشمیریوں پر جو قیامت ٹوٹی اس کی نظیر نہیں ملتی، مشعال ملک

مشعال ملک

اسلام آباد : حریت رہنمایاسین ملک نے اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ 4 سالوں میں کشمیریوں پر جو قیامت ٹوٹی اس کی نظیر نہیں ملتی۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنمایاسین ملک نے اہلیہ مشعال ملک نے یوم استحصال کشمیر پر پیغام میں کہا کہ آج ہی کےدن مودی نے کشمیریوں کوان کی سرزمین پرمہاجربنادیا، مودی نے کشمیریوں کو کیمپس میں بھیج دیا اور انڈر گراونڈ ٹارچر سیل بنائے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو جیلوں میں بند کیا اور بھارتی حکومت کی جانب سے تمام حریت قیادت کو جیلوں میں ڈالا گیا، اشرف صحرائی کو زہر دیا گیا اور سید علی گیلانی کو شہید کردیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو پھانسی چڑھانا چاہتی ہے، ان 4 سالوں میں کشمیریوں پر جو قیامت ٹوٹی اس کی نظیر نہیں ملتی۔

حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بھارت حکومت انسانیت اور پوری کشمیری آبادی کی نسل کشی کررہا ہے، 50 لاکھ سے زائد بھارتیوں کو کشمیر کے ڈومیسائل دیئے گئے ہیں، بھارتی حکومت یہ سب کچھ اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے کررہی ہے۔