پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم ممبر نعیم پنجوتھہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم ممبر نعیم پنجوتھہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
وکیل نعیم پنجوتھا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سےملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی،وکیل نعیم پنجوتھ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کو چیلنج کرنا ہے جس کیلیے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکالت نامے اور دیگر دستاویزات پر دستخط لازمی ہیں۔ اسی لیے سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک اور ایڈیشنل ہوم سیکریٹری سے رابطہ کیا تھا لیکن ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
" خان صاحب کو ملنے سے انکار کر دیا گیا ہے،
کہا ہے کہ نہ آج نہ اتوار کو ملنا دیا جاۓ گا بلکہ یہ کہا گیا ہے کہ سموار کو رابطہ کریں "۔ ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھملک کے سابق وزیر اعظم اور ایک بین الاقوامی لیڈر کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟اس ملک میں تو بھارتی جاسوس… pic.twitter.com/iw3aFF41N0
— Hina Abbasi (@illusionisthina) August 5, 2023
ایڈووکیٹ پنجوتھا نہ مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کراکے ہمیں قانونی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔