اسکول سے گھر واپس آنے والی بچی پر کتوں کے غول نے حملہ کردیا، راستے سے گزرنے والے موٹرسائیکل سوار نے لڑکی کو بچایا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک کم عمر لڑکی کو اس وقت کتوں کے غول نے بھنبھوڑنے کی کوشش کی جب وہ اسکول سے واپس آرہی تھی، لڑکی پر چاروں اطراف سے چھ کتوں نے حملہ کیا۔
خوش قسمتی سے اسی دوران وہاں سے ایک بائیک سوار گزر رہا تھا جس نے کتوں کو بھگا کر اس بچی کی جان بچ جائے، مذکورہ واقعہ راج نگر ایکسٹینشن کی ایک سوسائٹی میں پیش آیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتوں کے خوف سے بچی رو رہی ہے اور ادھر ادھر دوڑتے ہوئے کتوں سے بچنے کی کوشش کررہی ہے لیکن کتوں نے اسے چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے اور اسے کاٹنے کی کوشش کرہے ہیں۔
A group of dogs attacks a minor in ghaziabad up pic.twitter.com/BKHpl6bcRv
— urduleaks news (@UrduleaksN87793) August 5, 2023
ایک موٹر سائیکل سوار جو وہاں سے گزررہا تھا اس نے کتوں کو بھگادیا اوربچی کی جان بچالی، وہاں موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ واقعہ ریکارڈ ہو گیا جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈیلیوری بوائے لڑکی کی مدد کو نہیں پہنچتا تو وہ کتوں کے حملے میں بری طرح سے زخمی ہوسکتی تھی۔