سوتیلے باپ کی بیٹی سے مبینہ زیادتی

سوتیلا باپ بیٹی زیادتی

کراچی : لڑکی نے سوتیلے باپ پر زیادتی کا الزام لگا دیا اور کہا کہ ملزم کئی سال سے اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے دو روز قبل بھی زیادتی کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں سوتیلے باپ نے بیٹی سے مبینہ زیادتی کی، سوتیلی بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقدمہ متاثرہ لڑکی کی خالہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ میں کہا کہ ملزم کئی سال سےزیادتی کا نشانہ بنارہاتھا،2 روزقبل بھی زیادتی کی۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ سوتیلاباپ مجھےاوروالدہ کو غلط کاموں کےلیے مجبورکرتاہے، ان کے باپ کےظلم سےتنگ آکرگھرچھوڑنا پڑا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعےکامقدمہ درج کرلیا ہے، ملزم کوجلدگرفتارکرلیاجائے گا۔