‘اسی سال بلاول بھٹو وزیر اعظم ہوں گے’

بلاول وزیراعظم

ٹھٹھہ: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ اس سال بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنائیں گے اور وہ اسی سال وزیر اعظم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم 5سال عزت سے کام کرکے رخصت ہو رہے ہیں ، ہم سندھ ،بلوچستان میں حکومت بنائیں گے،کےپی بھی ہماراصوبہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی لاتعداد سیٹیں حاصل کریں گے ، اس سال بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنائیں گے اور وہ اسی سال وزیر اعظم ہوں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کو ٹھٹھہ والے ہمیشہ یاد رہتا ہے ، بلاول جب وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گےہم سب اسلام آباد جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرین حادثےمیں جاں بحق افرادکوفی کس 10لاکھ روپےمعاوضہ اور زخمیوں کو 2سے 5لاکھ روپے تک کا معاوضہ دیا جائے گا۔