مظفرآباد : آزاد کشمیر حکومت نے پولیتھین پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا بھاری جرمانہ عائدکیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے پولیتھین پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے انتباہ کے مطابق پابندی کا اطلاق 27 اگست سے ہوگا۔
انوائر منٹل پروٹیکشن ایجنسی نے باقاعدہ پبلک نوٹس جاری کر دئیے، جس میں کہا ہے کہ پابندی کے بعد پولی تھین بیگزکے استعمال پر بھاری جرمانہ عائدکیا جائے گا۔
نوٹس میں کہنا تھا کہ مظفرآباد پولی تھین بیگز بنانے والے کو پہلی بار خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا، جرمانے کے بعد بھی پولی تھین بیگز بنانے پر دوسری بار 2 لاکھ، تیسری بار5لاکھ جرمانہ ہوگا۔
نوٹس کے مطابق ہول سیل ڈیلرکو 15ہزار روپےجرمانہ پھر30ہزار اور تیسری بار1لاکھ جرمانہ ہوگا جبکہ پرچون فروش کو 10ہزار جرمانہ پھر 20ہزار اور تیسری بار 50ہزار جرمانہ ہوگا۔
پلاسٹک کے بیگ کےاصرار پر خریدار کو بھی 500روپے جرمانہ ہوگا۔