بھارت سے پاکستان آنیوالی انجو (فاطمہ) کے ویزا میں ایک سال کی توسیع

بھارت انجو

اسلام آباد : بھارت سے پاکستان آنیوالی انجو (فاطمہ) کے ویزے میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے سے بھارت سے پاکستان آنیوالی انجو (فاطمہ) کے ویزے میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔

شوہرنصراللہ نے بتایا کہ وزارت داخلہ میں اہلیہ کے ویزا میں توسیع کی درخواست کی تھی اور جو دستاویزات مانگے گئے تھے وہ فراہم کر دیے، جس کے بعد اہلیہ کو ایک سال کا ویزا مل گیا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ فیس بک پر دوستی کے بعد بھارت کی لڑکی انجو نوجوان نصر اللہ سے ملنے پاکستان پہنچی تھی۔

بعد ازاں بھارتی لڑکی انجو اور دیربالا کے نصر اللہ کا نکاح ہوا اور بھارتی لڑکی انجو نے اسلام قبول کرکے نیا نام فاطمہ رکھا۔

دیر بالا کے رہائشی 29 سالہ نصر اللہ میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہیں ان کی چند ماہ قبل بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی لڑکی انجو سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔