قومی کرکٹ ٹیم کے سابقہ اور موجودہ بالرز نے کرکٹ کی دنیا میں اہم کامیابیاں سمیٹی ہیں اور بڑے بڑے بلے بازوں کے لئے خوف کی علامت بنے رہے ہیں۔
ایک شو میں جب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا کہ آپ نے پاکستان کا سب سے مشکل بولر کسے پایا؟
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اس سوال کا جواب دیا جس پر کرکٹ شائقین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
بھارتی کپتان کی جانب سے اپنے روایتی مزاحیہ انداز میں جواب دیا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں موجود سارے ہی بولرز اچھے ہیں، میں کسی کا نام نہیں لوں گا۔
روہت شرما کا اپنے جواب کی وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی کا نام لینے سے بہت بڑا تنازع ہو جاتا ہے، ایک کا نام لو تو دوسرے کو اچھا نہیں لگتا اور دوسرے کا نام لو تو تیسرا اسے پسند نہیں کرتا، بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں سب اچھے کھلاڑی ہیں۔
خیال رہے کہ اگلے 2 ماہ میں کم از کم 5 بار پاکستان اور بھارت کا میچ متوقع ہے، ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پہنچنے کی صورت میں 2 بار یقینی طور پر پاکستان کا بھارت سے ٹاکرا ہوگا، جبکہ ممکن ہے کہ تیسری بار فائنل میں بھی دونوں ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں۔