چیئرمین پی ٹی آئی کی نا اہلی کیسے ختم ہوسکتی ہے؟ ماہر قانون نے راستہ بتا دیا

پی ٹی آئی انتخابات

قانونی ماہرین کی ریگولیٹری تنظیم پاکستان بار کونسل کے رہنما حسن رضا پاشا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 5 سالہ نا اہلی ختم ہونے کا راستہ بتا دیا ہے۔

پاکستان بار کونسل کے رہنما حسن رضا پاشا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کیس، ضمانت پر رہائی اور نا اہلی ختم ہونے کے معاملات پر قانونی نکات بتائے۔

حسن رضا کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو دی جانے والی 5 سالہ نا اہلی کی سزا عدالت کی تین سالہ سزا معطل ہونے کے باوجود برقرار رہے گی تاہم اگر وہ سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ سے بری ہوئے تو نا اہلی کی یہ سزا ختم ہو جائے گی۔

حسن رضا پاشا نے مزید کہا کہ نا اہلی قانون میں ترمیم کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی پہلے بینفشری لگ رہے ہیں۔