کراچی : رواں سال اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کا پہلا میچ احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ کپ2023کا تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا، جس کے تحت ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کےدرمیان5اکتوبر کو ہوگا۔
اس حوالے سے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے9میچ ری شیڈول کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کا مقابلہ14اکتوبر کو احمدآباد میں ہوگا۔
Nine fixtures have been rescheduled for #CWC23.
Details 👇
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) August 9, 2023
شیڈول کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کامیچ12کے بجائے10اکتوبر کو ہوگا جبکہ انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں 15اکتوبرکومد مقابل ہوں گی۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کامیچ لکھنو میں12اکتوبر کو ری شیڈول کیا گیا ہے اور نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کا مقابلہ14کے بجائے 13 اکتوبر ہوگا۔
جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ6اکتوبرکو نیدر لینڈز سے کھیلے گا، ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ11نومبر کو ری شیڈول ہے۔