کار 5 سیٹوں پر مشتمل ہوتی ہے لیکن کبھی اس میں زیادہ مسافر بھی سوار ہو جاتے ہیں لیکن کیا کبھی اتنے لوگوں کو سوار دیکھا ہے جو ویڈیو میں نظر آئیں گے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سیکیورٹی اہلکار شک کی بنیاد پر جب ایک کار کو تلاشی کے لیے روکتا ہے تو دروازہ کھلنے کے بعد وہ اندر کا حال دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔
اس کی یہ حیرانی بے جا بھی نہیں کیونکہ اس پانچ نشستوں والی کار میں چھ، سات یا آٹھ دس نہیں بلکہ 20 افراد سوار تھے۔
کار کے روکنے پر جب سیکیورٹی اہلکار چیکنگ کے لیے دروازہ کھولتا ہے تو سوار افراد اس میں سے نکلنا شروع ہوئے تو پھر نکلتے ہی رہے اور اہلکار حیرت کے مارے ان کی گنتی ہی کرتا رہا۔
اس کار میں 20 افراد سوار تھے۔ کار کے اندر مکمل طور پر ٹھنسنے کے بعد 5 افراد ڈگی میں بند تھے جنہیں ڈگی کھول کر وہاں سے نکالا گیا۔
How many people got out of the vehicle? pic.twitter.com/Mx54IvxnsR
— Enezator (@Enezator) August 8, 2023
وائرل ویڈیو میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ یہ کس ملک یا شہر کی ویڈیو ہے تاہم اطراف کے ماحول اور گاڑی سے برآمد ہونے والے افراد کے حلیے کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے ک شاید یہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے دوسرے ملک جانا چاہ رہے تھے جنہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔
اس نا قابل یقین ویڈیو کو اب تک لگ بھگ ساڑھے تین لاکھ سے زائد صارفین دیکھ ہزاروں لائیک اور سینکڑوں اسے ری ٹویٹ کر چکے ہیں۔