راہول گاندھی کی فلائنگ کِس؛ دفاع میں کانگریس رہنما کی انوکھی منطق

راہول گاندھی کی فلائنگ کِس؛ دفاع میں کانگریس رہنما کی انوکھی منطق

نئی دہلی: راہول گاندھی کی فلائنگ کِس کے دفاع میں کانگریس رہنما نیتو سنگھ انوکھی منطق لے آئیں جس نے سب کو حیران کر دیا۔

بدھ کے روز راہول گاندھی نے لوک سبھا میں اپنے خطاب کے اختتام پر مبینہ طور پر رکن پارلیمنٹ سمرتی ایرانی کو دیکھتے ہوئے فلائنگ کِس کی تھی جس کے بعد سے ایک تنازع کھڑا ہے۔

سمرتی ایرانی بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما ہیں اور اکثر کانگریس پر کڑی تنقید کرتی ہیں۔

نیتو سنگھ نے اپنے دفاعی بیان میں کہا کہ راہول گاندھی کے پاس لڑکیوں کی کوئی کمی نہیں، اگر انہیں فلائنگ کِس دینا ہوگی تو کسی نوجوان لڑکی کو دیں گے نہ کے 50 سالہ خاتون کو۔

انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی اسپیکر کی جانب اشارہ کر رہے تھے اور سمرتی کو لگا کہ وہ انہیں فلائنگ کِس دے رہے ہیں، ان کو ایسے الزامات لگانے پر شرم آنی چاہیے۔

نیتو سنگھ نے یہ بھی کہا کہ سمرتی ایرانی کی جس دوست نے ان کی مدد کی تھی انہوں نے اُسی کے شوہر کے ساتھ بھگ کر شادی کر لی۔