شادی میں اکثر بن بلائے مہمان بھی آجاتے ہیں جن کا اہلخانہ کو بھی علم نہیں ہوتا تاہم ایک شادی میں بھالو مہمان بن کر پہنچ گیا۔
امریکی ریاست کولوراڈو کے علاقے بلوڈر کاؤنٹی میں شادی کی تقریب کے دوران بھالو گھس آیا اور اس نے کھانے پر دھاوا بول دیا جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔
دلہن کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں بھالو کو کھانے کی میز پر چڑھے میٹھا کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھالو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دلہن نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ ہماری ساری میٹھی ڈشز کھا گیا ہے۔‘
دوسری جانب دلہا برینڈن کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کے وقت بارش ہورہی تھی اوپر سے بھالو بھی شادی میں شریک ہوگیا، ایسا کبھی نہیں دیکھا گیا آپ میٹھے کی ڈشز کے لیے میز پر جائیں اور بھالو مل جائے۔
دلہا اور دلہن کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے بھالو کو وہاں سے بھگادیا تاہم اس دوران خوش قسمتی سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصویر پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’شکر ہے میرے پاس ایک کیک کا تکڑا پہلے ہی موجود تھا۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’ہمارے لیے کوئی میٹھا نہیں بچا۔‘