نگراں وزیراعظم کون ہوگاَ؟ نام آج فائنل کیے جانے کا امکان

نگران وزیراعظم کون

اسلام آباد : وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان آج ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوجانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض آج پھر ملاقات کریں گے، ملاقات میں نگران وزیراعظم کےنام پراتفاق کاامکان ہے۔

وزیراعظم کو بھی آج اپوزیشن لیڈر سےملاقات میں کسی نام پر اتفاق ہونے کی امید ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کی تھی ، اہم بیٹھک میں شریک رہنماؤں نے نگراں وزیراعظم چھوٹے صوبے سے مقرر کرنے کی تجویز دی تھی۔

اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے اعزاز میں عشائیےسے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا نگراں وزیراعظم کا نام آناچند گھنٹوں کی بات ہے، نگران وزیراعظم کے تقرر کا فیصلہ کل کر یں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حیرانگی ہے صدر کو نگران وزیراعظم کےتقررکےعمل کاعلم نہیں، 3دن پارلیمانی کمیٹی ،2دن کاوقت الیکشن کمیشن کےپاس بھی ہے، صدرصاحب آپ کواتنی جلدی کیوں ہےمعلوم نہیں ، صدرکو خط لکھنے سے پہلے کل تک انتظار کرنا چاہیے تھے۔

شہباز شریف نے آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آئندہ مراحل کیلئے بھی مل کر بیٹھنا چاہیے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے دوران حکومت تعاون کرنے پر اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ بےپناہ چیلنجز کا سامنا تھا، اتحادیوں کے ساتھ ملکر مسائل کو حل کیا۔ راستےمیں پہاڑ جیسے مسائل آئے لیکن قافلہ چلتارہا، ریاست بچ گئی۔