بھارت نے پاکستانی شائقین کے لیے مشکل کھڑی کردی

پاکستانی شائقین

ورلڈ کپ کے میزبان بھارت نے پاکستانی شائقین کے لیے بھی مشکل کھڑی کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ورلڈ کپ میچز دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے گرین شرٹس کے سپورٹرز کو بھارتی ویزوں کے لیے دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بھارت نے غیرملکی مداحوں کے پاس بھی پاکستان کا پاسپورٹ ہونا لازمی قرار دے دیا ہے۔

کینیڈا میں مقیم جمیل احمد نے آسٹریلیا، برطانیہ میں ورلڈ کپ کے میچز دیکھے مگر اس بار بھارت جانا ان کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔

میگا ایونٹ کے شیڈول میں بار بار ردوبدل اور ٹکٹس کی فروخت میں تاخیر سے اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

یہ پڑھیں: بھارت کا ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو خصوصی سیکیورٹی دینے سے انکار

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے لیے آن لائن تکٹس کی بکنگ 25 اگست سے شروع ہوگی لیکن اوورسیز پاکستانیوں کو تشویش ہے کہ تکٹ کی بکنگ کرالیں اور پھر ویزے نہ ملے تو کیا ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت کی جانب سے قومی ٹیم کو کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا جبکہ 14 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔