فہیم اشرف نے منگنی کرلی

فہیم اشرف

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے منگنی کرلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 قومی کرکٹر فہیم اشرف کی منگنی کی تقریب آبائی علاقے بھائی پھیرو میں منعقد ہوئی جس میں رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں فہیم اشرف کے دوست اور چھوٹے بچے بھنگڑا ڈال رہے ہیں۔

قومی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے فہیم اشرف کو منگنی پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

اوپنر بیٹر امام الحق نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ آپ کے لیے دُعائیں اور نیک خواہشات، ہمیشہ خوش رہو۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے فہیم اشرف کو منگنی کی مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حارث رؤف، شان مسعود اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔