گوادر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی

گوادر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور ایک دہشتگرد کو ہلاک جب کہ 3 کو زخمی کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گوادر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک دہشتگرد مارا گیا جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور اس نےعلاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔