وزیر اعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر میں ملاقات بے نتیجہ ختم

وزیر اعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر میں ملاقات بے نتیجہ ختم

کراچی: نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے نام پر اتفاق کیلیے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی۔

ملاقات میں مراد علی شاہ اور رعنا انصار نے نگراں وزیر اعلیٰ کیلیے ایک دوسرے کو نام دیے۔ دونوں میں اتفاق ہوا کہ ناموں پر اپنی اپنی قیادت سے مشاورت کی جائے گی۔

مراد علی شاہ آج پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ رعنا انصار نام ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کے سامنے پیش کریں گی۔

رعنا انصار نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج وزیر اعلیٰ سے مشاورت کا دوسرا دور تھا جس میں درجنوں نام آئے، نام اتنے ہیں کہ اس میں وقت لگے گا، ہماری لیڈر شپ ناموں پر مشاورت کرے گی۔

اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ اگر ناموں پر اتفاق نہیں ہوا تو پارلیمنٹری کمیٹی میں جائیں گے، کل تک چیزیں فائنل ہو جائیں گی۔

ادھر رہنما پیپلز پارٹی ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کیلیے مشاورت کا عمل جاری ہے، وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر میں ہوئی مشاورت کا علم نہیں، جتنے نام پیش کیے گئے تمام محترم اور معتبر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل شام دوبارہ ملاقات ہوگی امید ہے نام فائنل ہو جائے گا، نگراں وزیر اعلیٰ کیلیے جو نام آئے گا بہتر اور مشاورت سے آئے گا، چاہتے ہیں منصفانہ الیکشن ہوں اور نئی حکومت آئے۔