ویڈیو: محمد حارث نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان کے اسٹار بلے باز وکٹ کیپر محمد حارث نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

بی لو کینڈی نے جافنا کنگز کے خلاف آٹھ رنز سے سنسنی خیز جیت حاصل کی جس میں محمد حارث کی 81 رنز کی دھماکہ خیز اننگز بھی شامل تھی اور اس فتح کے ساتھ حارث کی ٹیم نے ایل پی ایل 2023 پلے آف میں اپنی جگہ محفوظ کر لی۔

پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کرتے ہوئے کینڈی نے 20 اوورز میں 178/8 کا مجموعہ کھڑا کیا جس میں حارث کی دبنگ اننگز نمایاں تھی۔ حارث نے 51 گیندوں پر 81 رنز بنائے جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

https://twitter.com/ShehlaAhme68228/status/1690353582347108352?s=20

حارث نے اپنی 81 رنز کی شاندار اننگز کے دوران ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 1000 رنز کا سنگ میل بھی عبور کیا۔
اکتوبر 2020 میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے، وہ 1000 سے زیادہ T20 رنز کے ساتھ پاکستانی بلے بازوں میں سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ رکھنے والے پلیئر ہیں۔

ان کا اسٹرائیک ریٹ متاثر کن 148.75 ہے، اس کے بعد آصف علی 145.42، صائم ایوب 144.75، اعظم خان 144.05، اور خوشدل شاہ 143.42 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔