دنیائے کرکٹ کے معروف کھلاڑی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آخر کار اس بولر کا نام بتا ہی دیا جسے کھیلنے میں انھیں زیادہ خوف محسوس ہوتا ہے۔
ایک انٹرویو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے انکشاف کیا کہ انہیں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلین بولر مچل اسٹاک کو کھیلنے میں خوف محسوس ہوتا ہے۔
بھارتی کپتان کے سامنے دو نام رکھے گئے تھے، مچل اسٹاک اور شاہین شاہ آفریدی، انہوں نے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی بجائے دونوں کو خطرناک بولر قرار دیا۔
روہت شرما نے کہا کہ خاص طور پر جب بات ہو نئے بال کی تو وہ دونوں بولرز میں سے کسی ایک کا نام نہیں لے سکتے، لہٰذا میری ترجیح ہوگی کہ میں دونوں میں سے کسی بولر کا سامنا نہ کروں۔
روہت شرما نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور روہت شرما دونوں اپنی سوئنگ بال کے ذریعے بلے بازوں کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں، لہٰذا دونوں ہی زبردست بولرز ہیں جو بلے بازوں کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل روہت شرما نے ایشیا کپ کو چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایونٹ کے دوران بہترین ٹیموں سے سامنا کرنا پڑے گا۔