تل ابیب: اسرائیل میں بن گوریان ایئرپورٹ پر ایک مشہور مسلم یوٹیوبر کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تل ابیب میں بن گوریان ایئرپورٹ پر ایک مسلم یوٹیوبر کے ساتھ ناروا سلوک کی ایک صدمہ انگیز ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں یوٹیوبر کو سیکیورٹی کے نام پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ ویڈیو مشہور یوٹیوبر ’wayoflifesq‘ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل اور یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی ہے، جسے اب تک بیس لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی کے نام پر ایک مسلمان مسافر کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ سے مسلم ولاگر کو فلائٹ میں پہنچے میں تاخیر ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئر پورٹ اسٹاف مسلم ولاگر پر تاخیر سے پہنچنے پر چیخ رہی ہے، مسلم ولاگر تاخیر کی وجہ بتاتے رہے لیکن خاتون نے ایک نہ سنی اور ڈانٹتی رہی۔
مسلم ولاگر کا کہنا ہے کہ صرف مسلمان ہونے پر ایئر پورٹ سیکیورٹی نے تین گھنٹے حراست میں رکھا اور برہانہ کر کے چیکنگ کی۔
معلوم ہوا ہے کہ مسافر تل ابیب کے بین گوریان ہوائی اڈے سے یونائیٹڈ کے UA91 پر نیویارک، نیو جرسی جا رہا تھا، جہاں اسے سیکیورٹی کے نام پر برہنہ کیا گیا، اور تین گھنٹے تک حراست میں رکھا، جس کی وجہ سے فلائٹ تک پہنچنے میں دیر ہو گئی۔