شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے ریلیز سے قبل ہی اہم اعزاز حاصل کر لیا

شاہ رخ خان

بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ باکس آفس پر ہلچل مچا دے گی، اداکار کی اس فلم نے اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’جوان‘ کا بجٹ 300 کروڑ روپے تھا، یہ شاہ رخ خان کی اب تک کی سب سے زیادہ بجٹ والی فلم ہے۔

پٹھان کو 250 کروڑ روپے کے بجٹ میں تیار کیا گیا تھا اس فلم نے باکس آفس کے بہت سے ریکارڈز کو توڑا تھا، یہ فلم شاہ رخ خان کے کیریئر کی سب سے کامیاب فلم بن گئی تھی۔

 اب اسی سال شاہ رخ خان اپنے پرستاروں کو نئی فلم ‘جوان’ کا تحفہ دینے والے ہیں جس کے ڈائریکٹر ایٹلی ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کے مناظر لیک ہوگئے

’زندہ بندہ‘ شاہ رخ خان کی جوان کا گانا ریلیز

جوان کا ایک گانا ‘زندہ بندا’ ریلیز ہوچکا ہے جس میں چنئی، حیدرآباد، مدھورا، ممبئی اور دیگر شہروں سے ایک ہزار خواتین رقاصاؤں نے پرفارم کیا تھا، صرف اس ایک گیت ‘زندہ بندا’ کا بجٹ 15 کروڑ روپے سے زائد تھا۔

رپورٹ کے مطابق ناظرین کو ایک بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے اس فلم پر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے،  اس فلم کو پٹھان سے زیادہ متاثر کُن بنانے کے لیے وی ایف ایکس کے بجائے ہائی انرجی ایکشن سین شوٹ کیے گئے ہیں۔

بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان اور نینتھارا پہلی بار فلم ’جوان‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، اس فلم میں دیپیکا پڈوکون کو ایک مختصر کردار میں دکھایا گیا ہے اس کے علاوہ وجے سیتھوپتی، پریامانی، سانیا ملہوترا، اور ریدھی ڈوگرا بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔