کراچی : مجسٹریٹ کی عدالت نے راہ چلتی لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں اتحاد ٹاؤن میں راہ چلتی لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے گرفتار ملزم فیضان شیرپاؤ کو مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا۔
پولیس کی جانب سے ملزم فیضان شیرپاؤ کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، جس پر دالت نے پولیس کی ملزم کے 14روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعامسترد کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر کو 30 آگست تک کیس چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
ملزم سیکورٹی گارڈ کی نوکری کرتا تھا اور خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پربھی وائرل ہوئی تھی۔
گذشتہ روز کراچی کے علاقےاتحاد ٹاؤن میں خاتون کوہراساں کرنیوالاملزم فیضان پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا ، ملزم پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ ہے۔
پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا تھا ، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم صدام چوک اتحاد ٹاؤن کا رہائشی ہے اور وہ خواتین ٹیچرز کو آتے جاتے ہراساں کرتاتھا۔