اسلام آباد : نون لیگ کے سینئررہنما شاہد خاقان عباسی نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی میں فی بل پندرہ سے پچیس کروڑ روپے تک دینے کی بات چلی، کچھ کو یونیورسٹی میں حصہ دیا گیا اور کچھ کو نقد۔
تفصیلات کے مطابق نون لیگ کے سینئررہنما شاہد خاقان عباسی سے نجی ٹی وی کے صحافی نے سوال کیا کہ کہا جا رہا ہے قومی اسمبلی کے آخری دنوں بل منظور کرانے کیلئے 4 سے 6 کروڑ روپے دیے گئے؟ جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرےپاس اطلاعات نہیں،قیاس آرائیاں ہیں۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگ بات کرتے ہیں، نمبر اس سے بہت زیادہ تھا، فی بل 15 سے 25 کروڑ تک بات چلی ہے اور کچھ کو یونیورسٹی میں حصہ دیا گیا، کچھ کو نقد۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ یلوگوں نے وہیں پر باتیں کیں کہ دیکھیں یہ کیا ہو رہا ہے، جو بل پاس کرانے والے تھے انہوں نے کہا ہمارے اتنے پیسے لگے، یہ بات وہاں سے ہی آتی ہے، لینے والا کبھی شکایت نہیں کرتا۔