ایس بی سی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار، کروڑوں روپے برآمد

انسانی اسمگلرز

کراچی : شہر قائد میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا، پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو حراست میں لے لیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے سرفراز جمالی کی گاڑی سے بھالی مالیت کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔

ملزم کی گاڑی سے برآمد ہونے والی رقم بااثر افراد کا سسٹم چلانے والوں کو منتقل کی جا رہی تھی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرفراز جمالی کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم سرفرازجمالی گزشتہ ہفتے کی ریکوری وصول کرکے جارہا تھا، ملزم کے قبضے سے22کروڑ روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے، ایس بی سی اے افسر شہزاد ارائیں کی معطلی کے بعد ملزم مذکورہ سسٹم چلارہا تھا۔