کراچی کنگز کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اب سوات میں

پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز کراچی کنگز کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہونے جا رہا ہے اور اس بار کے پی کے شہر سوات سے ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا کی مقبول ترین لیگ پاکستان سپر لیگ ہے اور اس کی سب سے مقبول فرنچائز کراچی کنگز جو ہمیشہ ہی مستقبل کے کرکٹ اسٹارز کو تلاش کرنے میں سرگرداں رہتی اور کئی جوہر نایاب قومی ٹیم کو دے چکی ہے۔

اس بار بھی کراچی کنگز کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہو رہا ہے اور اب یہ میدان سجے کا خیبر پختونخواہ کے خوبصورت ترین شہر سوات میں جہاں سے مستقبل کے کرکٹ اسٹارز کی تلاش کی جائے گی۔

اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ٹرائلز 25 سے 27 اگست تک چار باغ اسپورٹس کمپلیکس سوات میں ہوں گے جو صبح ساڑھے نو بجے سے شام 5 بجے تک لیے جائیں گے۔ ان ٹرائلز میں نوجوان کرکٹرز اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرکے روشن مستقبل کے دروازے خود پر وا کر سکتے ہیں۔