’سیف بہترین باورچی ہیں لیکن میں پانی بھی ابالنا نہیں جانتی‘

کرینہ کپور

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر سیف علی خان ہر قسم کے کھانا بنانا جانتے ہیں جبکہ وہ خود پانی ابالنا بھی نہیں جانتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ اور ان کے اہلخانہ ویک اینڈ کیسے گزارتے ہیں۔

کرینہ کپور نے کہا کہ ویک اینڈ پر کام نہ کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور ترجیح ہوتی ہے کہ چھٹی کا دن گھر پر گزاروں۔

انہوں نے بتایا کہ چھٹی والے دن ہم گھر پر ہوتے ہیں اور مختلف گیمز کھیلتے ہیں اور کھانا بناتے ہیں، تیمور ویک اینڈ پر باہر جانے کا کہتے ہیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے وہ کتنی جلدی بڑے ہورہے ہیں۔

کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ شوہر سیف علی خان باورچی ہیں اور وہ پاستا، پیزا، اٹالین سمیت ہر قسم کے کھانے بناسکتے ہیں لیکن مجھے پانی ابالنا بھی نہیں آتا۔

اداکارہ نے کہا ہم زیادہ تر گھر پر کھانا بنانا پسند کرتے ہیں، اگر ہم کسی کی دعوت بھی کریں تو انہیں ہوٹل مدعو کرنے کے بجائے ہم گھر پر بلاتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور 16 اکتوبر 2012 کو شادی کے بندھن میں بندھے، ان کے دو بچے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔