ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ جونئیر کھلاڑیوں کو تیار کرنے کیلئے اپنی ذمہ داری کا آغاز کر دیا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ منتخب کھلاڑیوں نے نیشنل، انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر اچھا پرفارم کیا ہے کھلاڑیوں کو ایک سال کی انٹرنیشنل ٹرینرز سمیت بیسٹ کوچز دیےگئے اور 16کھلاڑیوں کو ایک سال تک سہولت فراہم کی گئیں۔
اعصام الحق نے کہا کہ ٹینس فیڈریشن اپنی جانب سےکام کررہی ہے اس سال 5 سے 6 کھلاڑیوں کو شامل کیا جائےگا، پاکستان میں ٹینس کا کلچر نہیں ہے لیکن اسپین اور یورپ میں ٹینس کلچر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 10سال پہلےکوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ کوئی پاکستانی روجرفیڈر کو ہرا سکتا ہے آج کل ٹینس کورٹس موجود ہیں لیکن پلیئرز پرفیشنل نہیں ہیں اس پروگرام کےتحت بہت اچھےکھلاڑی سامنےآئیں گے۔