نگراں وزیراعظم گورنر ہاؤس کے باہر لگی ’’امید کی گھنٹی‘‘ پر پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اپنے دورہ کراچی کے دوران گورنر ہاؤس پہنچے اس موقع پر انہوں نے باہر لگی امید کی گھنٹی کا جائزہ بھی لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جو دورہ کراچی کے دوران گورنر سندھ ہاؤس پہنچے تو وہاں انہوں نے ہاؤس کے باہر لگی ’’امید کی گھنٹی‘‘ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انہیں اس گھنٹی کے مقاصد سے آگاہ کیا۔

نگراں وزیراعظم نے گورنر سندھ کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کامران ٹیسوری کا عوامی فلاح کے کام جاری رکھنا قابل ستائش عمل ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے نگراں وزیراعظم کو بتایا کہ تین ماہ قبل گورنر ہاؤس کے باہر امید کی گھنٹی لگائی گئی ہے جس کا مقصد عوام کے مسائل سننا اور ان کو حل کرنا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 50 ہزار سے زائد خاندان ان سے راشن اور دیگر مسائل کے حل کے لیے رابطہ کر چکے ہیں جب کہ 15 ہزار سے زائد خاندانوں کے روزگار سمیت بجلی، گیس اور دیگر مسائل کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔

نگراں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ون آن ون ملاقات، کیا طے پایا؟

واضح رہے کہ دورہ کراچی کے دوران نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ہے۔