پاکستان نے کم اسکور کرنے کے باوجود افغانستان کو 142 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی میچ کے ہیرو حارث رؤف رہے جنہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل پاک افغان سیریز سری لنکا میں کھیلی جا رہی ہے جہاں گزشتہ روز ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
افغانستان کیخلاف پہلے ون ڈے کے ہیرو حارث رؤف نے کس کو کریڈٹ دیا؟
میچ کے ہیرو حارث رؤف رہے جو قہر بن کر افغان بولرز پر برسے اور صرف 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
میچ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد حارث نے پاکستان کے پیسر کا مختصر انٹرویو لیا، ویڈیو پی سی بی نے جاری کی ہے۔
.@iamharis63 is your interviewer today as he gets the magical pace trio of @iShaheenAfridi, @iNaseemShah and @HarisRauf14 to share their thoughts on their heroics in Hambantota 🎙️✨#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/xxNIlwKNJY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 22, 2023
نا قابل یقین کیچ پکڑنے والے شاداب کا کپتان بابر کے نام دلچسپ پیغام
وکٹ کیپر محمد حارث نے حارث رؤف سے سوال کیا کہ شادی کے بعد پہلی بال پر وکٹ لینے پر کیا کہیں گے، جس پر فاسٹ بولر نے کہا کہ ’ ظاہر ہے شادی کے بعد زندگی میں تبدیلیاں آتی ہیں۔
View this post on Instagram
حارث رؤف نے کہا کہ الحمد اللہ اہلیہ میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوئیں ہیں، کسی بھی سیریز میں اس طرح بہترین شروعات ہونا بہت ضروریاور اچھا ہوتا ہے۔
کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان ٹیم افغانستان کے خلاف آل آؤٹ ہوئی!
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ آگے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ ہے تو اس سے اعتماد حاصل ہوگا، شاہین نے جس طرح نئی بال سے بولنگ کی، مجھے اس سے اعتماد ملتا ہے اور میں بھی جلدی وکٹ لینے کی کوشش کرتا ہوں۔
اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت پلیئر آف دی میچ قرار پانے والے حارث رؤف نے ریکارڈ فتح حاصل کرنے کے بعد کہا کہ اسکور کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہمارے پاس ایسا بولنگ اٹیک ہے جو کسی بھی ٹوٹل کا دفاع کامیابی سے کر سکتا ہے۔