بھارت میں ایک ہی وقت پر طیاروں کو لینڈنگ اور پرواز کی اجازت ملنے پر طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی ایئرپورٹ پر ایک ہی ایئرلائنز کی دو پروازوں کو بیک وقت اڑان بھرنے اور لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم کنٹرول روم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے طیاروں کو حادثے سے بچا لیا۔
وستارا ایئرلائز کی ایک فلائٹ کو لینڈ کرنے کی اے ٹی سی سے اجازت ملی تھی، دوسری طرف اسی وقت وستارا کی دوسری فلائٹ کو پرواز کی اجازت دے دی گئی۔
Major mishap averted at #Delhi airport after two #Vistara planes allowed take-off and landing at same timehttps://t.co/CTyxLh49f5 pic.twitter.com/Gd9g3YAyvp
— Hindustan Times (@htTweets) August 23, 2023
بعدازاں اے ٹی سی کے ذریعے اڑان بھرنے والی فلائٹ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ پرواز کچھ دیر کے لیے روک دی جائے جس کے بعد عملے نے طیارے کو رن وے سے ہٹا کر پارکنگ میں لگا دیا جس کی وجہ سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔
رپورٹ کے مطابق وستارا کی فلائٹ یو کے 725 دہلی سے باگ ڈوگرا کے لیے روانہ ہونے والی تھی اسی وقت وستارا کی فلائٹ احمد آباد سے دہلی لینڈ کرنے جارہی تھی اور دونوں پروازیں ایک ہی رن وے استعمال کرنے والی تھیں۔