آسٹریلیا میں ’’جان شیر خان‘‘ کے نام سے اسکواش ٹورنامنٹ کا آغاز

دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے سابق عالمی اسکواش چیمپئن جان شیر خان کے نام سے آسٹریلیا میں اسکواش ٹورنامنٹ لانچ کر دیا گیا۔

آے آر وائی نیوز کے مطابق 1980-1990 کی دہائی میں پاکستان کو اسکواش کے کئی ٹائٹل جتوا کر سبز ہلالی پرچم دنیا میں بلند کرنے والے لیجنڈ جان شیر خان کے نام سے آسٹریلیا میں اسکواش ٹورنامنٹ لانچ کر دیا گیا جس کی افتتاحی تقریب پاکستانی ہائی کمیشن میں ہوئی۔

یہ ایونٹ 27 اگست تک کھیلا جائے گا جس میں 24 مرد اور 16 ٹاپ خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ایونٹ کی انعامی رقم 12 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔