اسلام آباد : ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا اور ملکی تاریخ میں پہلی بارچینی کی قیمت 172 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بارچینی کی فی کلو قیمت172روپے تک پہنچ گئی، کوئٹہ کےشہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت172 روپے تک ہوگئی ، ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں12 روپے تک اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت170روپے تک پہنچ گئی ،کراچی میں ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں10 روپے تک اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اورپشاور میں چینی کی فی کلو قیمت165روپے تک ہے جبکہ حیدر آباد میں فی کلو چینی کی قیمت162روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح لاہور،راولپنڈی،فیصل آباد،ملتان ، بہاولپور،لاڑکانہ،خضدار،سیالکوٹ میں فی کلوچینی160روپے تک ہے جبکہ گوجرانوالہ میں فی کلو چینی کی قیمت 158 روپے ، سکھر میں چینی فی کلو156 ،بنوں میں فی کلو قیمت155روپے تک پہنچ گئی ہے۔