روس نے جینیاتی تجزیوں کے بعد ویگنر کے سربراہ پریگوزن کی موت کی تصدیق کر دی۔
روسی تفتیش کاروں نے جینیاتی ٹیسٹوں کے نتائج کی بنیاد پر اس ہفتے کے اوائل میں گروپ ویگنر کے بانی یوگینی پریگوزن کی ہوائی جہاز حادثے میں موت کی تصدیق کی ہے۔
ملک کی تحقیقاتی کمیٹی کی ترجمان سویتلانا پیٹرینکو نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ فرانزک ٹیسٹنگ میں بدھ کے حادثے کی جگہ سے برآمد ہونے والی تمام 10 لاشوں کی شناخت ہوئی ہے اور یہ نتائج طیارے کی فلائنگ لسٹ میں شامل افراد سے مطابقت رکھتے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/wagners-prigozhin-putin-denies-role-in-plane-crash/
روس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس ہفتے کے اوائل میں کہا تھا کہ پریگوزن اور ان کے کچھ اعلیٰ لیفٹیننٹ کے ساتھ، طیارے میں سوار مسافروں اور عملے کے ارکان فہرست میں شامل تھے۔
62 سالہ پریگوزن کو روس کی فوج کے خلاف بغاوت کرنے کے دو ماہ بعد ہلاک کر دیا گیا تھا جسے صدر ولادیمیر پوٹن نے "غداری” قرار دیا تھا۔