ماں کی غلطی سے بچی کار میں دم توڑ گئی

ماں کی لاپرواہی بچی کی جان لے گیا۔ ہائی اسکول کے باہر کھڑی کار میں 16 ماہ کی بچی گرمی سے دم توڑ گیا۔

کاؤنٹی کورونر کے مطابق ماں نے غلطی سے بچی کو جنوبی کیرولائنا کے ایک ہائی اسکول کے باہر کھڑی گاڑی میں چھوڑ دیا اور گرمی کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

برکلے کاؤنٹی کے کورونر ڈارنل ہارٹ ویل نے دی پوسٹ اینڈ کورئیر کو بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ 16 ماہ کی لڑکی کی موت گرمی کی وجہ سے ہوئی ہے جس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

کارونر نے کہا کہ کار کے اندر کا درجہ حرارت ممکنہ طور پر 100 ڈگری ایف (تقریباً 38 ڈگری سینٹی گریڈ) سے تجاوز کر گیا تھا۔

بچی کی ماں چارلسٹن کے بشپ انگلینڈ ہائی اسکول میں کام کرتی ہے اور اس نے جمعہ کی صبح اپنی اسپورٹ یوٹیلیٹی گاڑی نجی اسکول کے سامنے کھڑی کی تھی۔ ایک راہگیر نے تقریباً چھ گھنٹے بعد بچی کو کار سیٹ پر پایا تو 911 پر کال کی۔

بشپ انگلینڈ ہائی اسکول کے صدر پیٹرک فنیرن نے خاندانوں کو ایک ای میل میں لکھا، "ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ آپ براہ کرم اس خاندان اور ہمارے اسکول کی کمیونٹی کو اس ناقابل بیان مشکل وقت میں اپنی دعاؤں میں رکھیں۔”