رات کو آوارہ گردی کرنے والے لڑکوں کے ساتھ پولیس نے کیا کیا؟

حیدرآباد میں رات کو آوارہ گردی کرنے والے لڑکے پولیس کے ہتھے چڑھ گئے، پولیس نے اس طرح کے نوجوانوں پر نظر رکھتے ہوئے انھیں پکڑنا شروع کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد کے پرانے علاقے میں پولیس رات کو آوارہ پھرنے والے منچلوں کے خلاف متحرک ہوگئی ہے، جرائم پر قابو پانے کے لیے حکام نے آوارہ والے کئی لڑکوں کو پکڑ لیا ہے۔

پرانا شہرحیدرآباد میں جرائم کی وارداتیں زیادہ ہو گئی ہیں جس پر پولیس نے اقدام کرتے ہوئے راتوں کو گشت بڑھا دیا ہے اور سڑک پر نظر آنے والے آوارہ گردوں کو پکڑنا شروع کردیا ہے۔

کنچن باغ پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے کئی مقامات سے لڑکو کو حراست میں لیا گیا ہے، پولیس نے گلیوں میں سٹہ بازی کرنے والے اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث نوجوانوں کو پکڑا ۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو دیکھنے کے بعد لڑکوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بعض نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، بعد ازاں ان کی کونسلنگ بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نوجوانوں کی جانب سے رات کے اوقات میں گڑبڑ کرنے اور جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا پتا چلا تھا جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف ایکشن لیا ہے۔