ایشیا کپ کا آج سے پاکستان کی میزبانی میں آغاز ہو رہا ہے یہ 16 واں ایڈیشن ہے 15 ایونٹ میں کب کیا ہوا اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
ایشیا کپ کا آغاز 1984 میں صحرا میں ہوا افتتاحی ٹورنامنٹ بھارت نے جیتا اسی ملک کو سب سے زیادہ 7 بار چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے جب کہ گرین شرٹس نے 2 مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ پاکستان 15 سال بعد اس کثیر القومی کرکٹ ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔
ایشیا کپ کے اب تک ہونے والے 15 ایونٹ میں ایک بار پاکستان اور ایک ہی بار بھارت شریک نہیں ہوا۔ پاکستان کو ایشیا کا چیمپئن بننے میں اس ایونٹ کے آغاز کے بعد 16 سال انتظار کرنا پڑا۔ 2000 میں گرین شرٹس نے معین خان کی قیادت میں سری لنکا کو ہرا کر پہلی بار ایشیا کپ کی ٹرافی اٹھائی۔ قومی ٹیم آخری بار 2012 میں ایشین چیمپئن بنی تھی
پاکستان 15 سال بعد کثیر القومی ایونٹ کی میزبانی کو تیار، ایشیا کپ کا آج سے آغاز
بھارت کے بعد سری لنکا نے 6 بار یہ ٹائٹل جیتا ہے۔ گزشتہ سال ایشیا کپ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا اور شاہینوں نے فائنل میں جگہ بنائی تھی تاہم قسمت نے یاوری نہ کی اور ٹرافی سری لنکا نے اٹھائی اور اس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔