نگراں وزیراعلیٰ اور وزیر بلدیات آمنے سامنے، نقشوں پر پابندی ختم

سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ اور وزیر بلدیات آمنے سامنے آگئے۔ نگراں وزیربلدیات نےکچھ روز قبل نقشوں کی منظوری پر بندش لگائی تھی جس پر نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر ناراض ہوگئے۔

نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر نے وزیربلدیات کی طرف سے لگائی گئی پابندی ہٹا دی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے تعمیراتی نقشوں کےحوالے سے بیان میں کہا ہے کہ قانون اور ضابطوں کے مطابق کسی رہائشی اور کمرشل تعمیرات پر پابندی نہیں لیکن قانون اورضابطوں کےبرعکس تعمیرات کی منظوری کسی صورت نہیں دی جائے گی۔

https://urdu.arynews.tv/approval-of-maps-is-prohibited/

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات کی ریگولرائزیشن کی تجویز قطعاً زیر غور نہیں، ایس بی سی اے حکام نقشوں کی منظوری میں کسی کو تنگ نہ کریں۔

نگراں وزیراعلیٰ نے ہدایات دیں کہ تعمیراتی نقشے قانون اور ضابطوں کےمطابق ہوں توبغیر سفارش کے منظور کیا جائے اور ایس بی سی اے میں قائم ون ونڈو سہولت کو مزید بہتر بنایا جائے۔