جادوئی کمالات سے بھرپور ہالی وڈ فلم” سیونتھ سن“ کا ٹریلر ریلیز

ہالی ووڈ:  جادوئی کمالات سے بھرپورہالی وڈ فلم”سیونتھ سن“ کے نئے ٹریلر نے شائقین کو اپنے سہر میں جکڑ لیا، فلم اگلے سال سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

ہالی ووڈ فلم سیونتھ سن میں قدیم دور کی کہانی کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فلمایا گیا ہے، فلم میں خوفناک ڈریگنز تیز دھار تلواروں کیساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہو رہے ہیں، فلم میں دلیر سپہ سالار کے روپ میں جیف بریجز، جولین مور سے ٹکرا رہے ہیں۔

جولین مور خوفناک چڑیل کے روپ میں ان کی ریاست کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہیں، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اگلے سال فلم چھ  فروری کو بڑے پردے پر دھوم مچائے گی۔

Comments

ایک تبصرہ برائے “جادوئی کمالات سے بھرپور ہالی وڈ فلم” سیونتھ سن“ کا ٹریلر ریلیز”