گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے 9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شہبازشریف اور سینیٹراسحاق ڈار بھی ملاقات میں موجود تھےجس میں سیاسی صورتحال، پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں عام انتخابات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ شفاف انتخابات، سندھ کی سیاسی صورتحال موضوع بحث رہی ۔ شہبازشریف نےگورنر کے فلاحی کاموں سے نوازشریف کو آگاہ کیا۔
نواز شریف کیجانب سےگورنر سندھ کے کاموں اور مفت آئی ٹی کورسز کی تعریف کی گئی۔ گورنر نے کہا کہ معاشی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا کوئی ایک پارٹی ان حالات سےملک کونہیں نکال سکتی۔
ملاقات میں 9مئی کے واقعات کی شدید مذمت بھی کی گئی۔