سابق بھارتی کھلاڑی سنیل گواسکر نے بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی کھلاڑی سنیل گواسکر نے کہا کہ پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم فیورٹ ہوسکتی ہے، پاکستان کی ٹیم مسلسل میچز کھیل رہی ہے اس لیے ردھم میں ہوگی۔
سنیل گواسکر نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو بولنگ میں بھارت پر برتری حاصل ہے۔
سابق بھارتی کھلاڑی مدل لال نے کہا کہ بھارت کی ٹیم تجربے کے لحاظ سے بہتر ہے لیکن پاکستان کی ٹیم بھی کم نہیں، پاکستان نے ایک دو سال میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیپال کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائی، آخری دس اوورز میں 150 رنز بنائے تھے۔
پاک بھارت میچ میں چانس ففٹی، ففٹی ہوتے ہیں، یونس خان
قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے، میچ میں چانس ففٹی، ففٹی ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں کوئی ایسی پرفارمنس ہوتی ہے جو یادگار بن جاتی ہے، اس سے قبل میچ میں ویرات کوہلی کی پرفارمنس بہترین تھی۔
سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ دونوں ٹیمیں بیلنس ہیں بھارتی ٹیم انجری کے مسائل ہیں، بھارتی ٹیم کی بیٹنگ اچھی ہے لیکن بولنگ کے مسائل ہیں۔